لاہور(نامہ نگار)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ نے ساہیوال ہسپتال میں بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کی اموات کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔ اندوہناک واقعہ ہسپتال کے حفاظتی انتظامات کی قلعی کھولنے کیلئے کافی ہے۔ چلڈرن وارڈ جیسی جگہ پر آگ لگنا ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ صوبائی وزیر صحت کو موقع پر خود پہنچ کر تحقیقات کرانا چاہیے۔مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کی ٹھوس حکمت عملی وضع کی جائے اوروزیر اعلی پنجاب صوبہ بھر کے ہسپتالوں کے حفاظتی انتظامات کا آڈٹ کرائیں۔