سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، محمدبن سلمان عبدالعزیز کی خصوصی دعوت پر ہشام الٰہی ظہیر مولانا فضل الرحمن مدنی آج سعودیہ روانہ ہونگے

لاہور(خصوصی نامہ نگار) ولی عہد خادم حرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، محمدبن سلمان عبدالعزیز کی خصوصی دعوت پر جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر اورخیبرپی کے کے امیرمولانافضل الرحمن مدنی فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے آج سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں۔ فریضہ حج کی ادائیگی کے علاوہ علامہ ہشام الٰہی ظہیر کی ولی عہد خادم حرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، محمدبن سلمان عبدالعزیز کے علاوہ دیگر سعودی اعلی احکام کے ساتھ بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ملاقاتوں میں امت مسلمہ سمیت خلیجی ممالک کو درپیش مسائل و جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ باہمی روابط جیسے امور پر گفتگو زیر غور ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن