لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نقیب الاشراف قدو الاولیا سیدنا طاہر علاؤالدین القادری، الگیلانی البغدادی کے سالانہ عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اطاعت کے بغیر اخلاص کے دعوے بے کار ہیں۔ اسلام دعوؤں نہیں عمل کا دین اور ضابط حیات ہے۔قدو اولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری، الگیلانی البغدادی اتباع شریعت میں کمال درجہ پر فائز تھے اور آپ زہدوتقوی کے اعتبار سے اولیاء کاملین سلف صالحین میں سے تھے۔آپ کو دین مصطفیؐ سے زیادہ کسی اور چیز سے محبت اور رغبت نہیں تھی۔ صوفیا کے طریق پر آپ کا دسترخوان شاہانہ اور بہت وسیع تھا لوگوں کو کھانا کھلانا آپ کی خاص عبادت تھی۔ حضور قدو اولیاء اللہ کے سوا کسی کے حاجت مند نہ تھے۔ آپ شاہوں کے درباروں اور ان سے نسبت کے اعتبار سے بے نیاز تھے۔ شیخ الاسلام نے کہا کہ میری ان سے 26 سال براہ راست نسبت و ارادت رہی مگر انھوں نے کبھی اپنی زبان سے ایسا جملہ ادا نہیں کیا جو قرآن و سنت سے مطابقت نہ رکھتا ہو۔ بے نیازی کے بغیر ولایت اور صوفیت نہیں ہوتی۔اولیاء کی عاجزی و انکساری ضبط نفس کا یہ عالم تھا کہ آپ نے کبھی اپنی زبان سے نہیں کہا کہ میں نقیب الاشراف اور اولاد علی میں سے ہوں۔
اطاعت کے بغیر محبت کے دعوے بے معنی ہیں:ڈاکٹر طاہر القادری
Jun 10, 2024