مسئلہ فلسطین پر دنیا تیزی سے عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے: طاہر ڈوگر

Jun 10, 2024

 لاہور (خصوصی نامہ نگار)صدرپاکستان سنی تحریک وسطی پنجاب سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا مسئلہ فلسطین پر دنیا تیزی سے عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے۔ امریکہ سمیت ویٹو کا اختیار رکھنے والی ریاستوں کو اپنی متعصبانہ آنکھوں کو کھولنا چاہئے۔ 40 ہزار سے زائد فلسطینیوں کا قتل عام نسل کشی اقوام متحدہ کے خاموش کردار پر سوالیہ نشان ہے۔ پاکستان کوایران، ترکیہ، سعودی عرب اور دیگر بڑی اسلامی ریاستوں کے ساتھ مل کر اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔ اقوام متحدہ، او آئی سی، یورپی یونین، عرب لیگ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں غزہ میں جنگ بندی پر عمل در آمد کروانے میں بری طرح سے ناکام ہوئے ہیں۔ اسرائیل نے بچوں، بوڑھوں، تعلیمی اداروں ہسپتالوں،پناہ گزینوں کو نشانہ بنا کر جنگی جرائم کا سنگین ارتکاب کیا ہے، دنیا تیزی کے ساتھ عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے جس کی تمام ذمہ داری امریکہ، برطانیہ، جرمنی، فرانس اسرائیل اور دیگر ان کے اتحادیوں پر عائد ہوگی۔

مزیدخبریں