لاہور ( خصوصی نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت لاہور میں جے یو آئی کی رکن سازی کی افتتاحی تقریب جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ میں ہوئی۔ تقریب میں صوبائی امیر مولانا محمود میاں، اور ضلعی امیر مولانا محب النبی نے رکنیت فارم پر کرکے افتتاح کیا۔ حافظ نصیر احمد احرار اور حافظ غضنفر عزیز و دیگر نے بھی رکنیت فارم پر کیا۔