بجٹ میں غریب عوام کو ریلیف  دیا جائے:شیخ انوارلحق 

Jun 10, 2024

لاہور(نیوزرپورٹر) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان شیخ انوارلحق نے کہا ہے کہ بجٹ میں غریب عوام کو ریلیف دیا جائے۔ غربت اور بیروزگاری کی وجہ سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ سے گھریلوبجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ شدید گرمی میں مزدوری نہ ملنے کی وجہ سے محنت کش طبقہ 2وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے۔ایسے حالات میں معاشرے کیان پسے ہونے طبقات کو ریلیف نہ ملاتو ان کی زندگی اجیرن بن جائے گی۔ بجٹ کوعوام دوست بنانے کیلئے غریبوں کی ضروریات کاخصوصی خیال رکھا جائے۔

مزیدخبریں