صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات تحریک ختم نبوت منتخب 

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) تحریک ختم نبوت رجسٹرڈ پاکستان(غیر سیاسی) کے مرکزی صدر سید محمد انور الزمان شاہ کاظمی المشہدی نے تحریک ختم نبوت کے سیکرٹری جنرل پیر طریقت رہبر شریعت صاحبزادہ دانش بشیر حیدری اور تحریک ختم نبوت کے چیئرمین پیر طریقت رہبر شریعت محمد شفیق اللہ البدری سے مشاورت کر کے جماعت اہل سنت پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی ناظم اطلاعات و نشریات معروف مذہبی سکالر اور قومی اخبارات کے ممتاز اسلامک کالم نگار پیرطریقت صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی کو تحریک ختم نبوت رجسٹرڈ پاکستان (غیر سیاسی )کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات نامزد کر کے انکو عہدے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن