یمن کے قریب کارگو بحری جہاز پر میزائل حملہ‘ نقصان نہیں ہوا

صنعا (آئی این پی + این این آئی) یمن کے ساحل کے قریب ایک مال بردار بحری جہاز کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ ترجمان میری ٹائم سکیورٹی کمپنی ایمبرے نے بتایا کہ بحری جہاز پر اینٹیگوا اور باربوڈا کے جھنڈے لگے ہوئے تھے۔کمپنی نے بیان میں کہا ہے کہ  بحری جہاز خلیج عدن کے پاس8.2  کے ٹی ایس کی رفتار سے جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا تھا کہ جہاز کے اگلے حصے پر میزائل آ کر لگا۔ چھوٹی کشتیوں پر سوار لوگوں نے جہاز پر فائرنگ کی تاہم اسے بچا لیا گیا۔ کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ حوثیوں نے اسرائیلی بندرگاہوں کا رخ کرنے والے تمام جہازوں، بشمول امریکی اور برطانوی جہازوں کو نشانہ بنانے کا عہد کر رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن