سینٹ پیٹرزبرگ (اے پی پی)روس میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہزار تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 20 ہزار سے زیادہ اس وقت مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔روس کے وزیر صحت میخائل مراشکو نے تاس کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ سائنسدان اور ڈاکٹرکرونا وائرس کے نئے ویریئنٹس کے ساتھ ساتھ ویکسین، ادویات اور علاج کے نئے طریقوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وبا کے حوالے سے کسی نئے چیلنج کے سامنے آنے کی صورت میں محکمہ صحت کے حکام ماضی میں اس وبائی مرض کے دوران حاصل کئے گئے وسیع تجربے کی مدد سے اس سے نمٹنے کے قابل ہو ں گے۔