مکہ مکرمہ (نوائے وقت رپورٹ) محکمہ صحت مکہ مکرمہ کے مطابق اب تک 6 عازمین حج کی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی جبکہ 68 کے سٹنٹ لگائے جاچکے ہیں۔ 2034 عازمین کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں اور 160 کے ڈائلیسز کیے گئے۔ محکمہ صحت مکہ مکرمہ نے مزید بتایا کہ 805 عازمین مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 176 آئی سی یو میں ہیں۔ محکمہ صحت مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے طبی مراکز میں مفت علاج اور ادویات دی جا رہی ہیں۔