ساہیوال، ٹیچنگ ہسپتال میں آتشزدگی سے جاں بحق بچوں کی تعداد 5 ہو گئی

Jun 10, 2024

ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میںآتشزدگی سے بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں شارٹ سرکٹ کے باعث گزشتہ روز آتشزدگی کے نتیجہ میں دھوئیں وغیرہ سے ابتک جاں بحق ہونے والے بچوںکی تعداد 5 ہو گئی ہے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال ڈاکٹر اختر محبوب کے مطابق مرنے والے بچوں میں اریبہ، عباس، جاوید، محمد علی اور سعدیہ شامل ہیں۔ مرنے والوںکا تعلق 91/6-R ساہیوال، گڑھ فتح شاہ نور شاہ ، بونگہ حیات پاکپتن اور مدنی ٹائون اوکاڑہ سے ہے۔

مزیدخبریں