قصور‘ بوریوالا‘ میانوالی‘ ڈسکہ‘کامونکی‘فیروزوالہ (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگاران + نمائندہ خصوصی)اوباشوں نے 3لڑکیوں اور دوبچوں کو ہوس کانشانہ بناڈالا۔ قصور بستی ونیکاں میں اوباش ملزموں نے جواں سالہ لڑکی (س)کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بورے والا کے علاقے عزیز آباد میں اوباش ملزم علی عباس نے اپنی نو سالہ بھتیجی کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔ میانوالی تھانہ عیسیٰ خیل پولیس نے مسیت والا کے 13 سالہ لڑکے سے ملزم اسماعیل نے زیادتی کی جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تھانہ صدر پولیس میانوالی نے ہرنولی کے14 سالہ لڑکے ثاقب سے اجتماعی زیادتی کرنے والے تینوں ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ڈسکہ میں اوباش ملزم کی جواں سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی لڑکی پانچ ماہ کی حاملہ ہوگئی۔ کامونکی‘فیروزوالہ اوباشوں نے 2بچوں کوہوس کانشانہ بناڈالا۔تھانہ فیکٹری ایریاکی ابادی ہڈیالہ ورکاں میں اوباش نوجوان ذوالقرنین نے محنت کش کے 9 سالہ بیٹے کوہوس کانشانہ بناڈالا۔کامونکی نواحی گاؤں ہرپوکی کا گیارہ سالہ(الف) دْکان سے سبزی لینے گیا توعبداللہ ملز م نے زیادتی کانشانہ بناڈالا۔