حکومت کی 100 روزہ کارکردگی تباہی: اپوزیشن لیڈر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے حکومت کی سو دن کی کارکردگی کو تباہی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہتک عزت بل لانا اور کسانوں سے گندم نہ خریدنا یہی اس حکومت کی کارکردگی ہے۔ لاہور پریس کلب میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر اور سنی اتحاد کونسل کے رکن اسمبلی شیخ امتیاز اور میاں اعجاز شفیع نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی پہلے ہی کہتے تھے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک سکے کے دو رخ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ورکرز کو ابھی بھی اٹھایا جا رہا ہے۔ ریاست اصل پارلیمان ہے ریاست ادارے نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسی سے کوئی رعایت نہیں مانگ رہے انصاف مانگ رہے ہیں۔ صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بولے کہ ان کی سو دن کی گارگردگی دیکھیں ایک منصوبہ شروع نہیں کیا، گندم کے معاملے پر ٹک ٹاکر وزیر اعلیٰ فیل ہوگئی ہیں۔ تین سو یونٹ مفت بجلی کہاں ہے؟، جو سو دن میں فری کرنے تھے۔ یہ ہسپتالوں میں ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...