اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترجماں ایف آئی اے کی جانب سے کیا گیا ہے کہ عوام الناس کو آگاہ کیا جا رہا ہے کہ حالیہ دنوں میں ایف آئی اے کے نام سے جعلی نوٹسسز وصول کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ نوٹسسز مختلف ذرائع جیسے ای میل، واٹس ایپ، اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے پھیلائے جا رہے ہیں ان جعلی نوٹسسز پر وصول کنندگان کے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی جعلی تفصیلات درج ہوتی ہیں اور قانونی کارروائی کی دھمکیاں دے کر یا فوری مالی معاوضہ طلب کرکے خوفزدہ کرنے کا طریقہ استعمال کیا جاتاہے۔ بعض معاملات میں جعلی افراد تصدیق یا تعمیل کے بہانے حساس ذاتی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ایف آئی اے اپنے تمام رابطوںمیں سخت ترین پروٹوکول پرعمل پیرا ہے واضح رہے کہ ایف آئی اے میں کسی بھی سرکاری رابطے کا آغاز ایک مکمل تحقیقات اور واضح طور پر شناخت شدہ کیس نمبر کے بعد ہی کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، ایف آئی اے کبھی بھی حساس معلومات، جیسے بینکنگ کی تفصیلات، نوٹسز یا فون کالز کے ذریعے طلب نہیں کرتا ہے ترجمان نے کہاکہ اگر آپ کو اس طرح کا جعلی اورمشکوک نوٹس موصول ہوتا ہے، تو بھیجنے والے سے ہرگز رابطہ نہ کریں اور کوئی ذاتی معلومات فراہم نہ کریں۔ اس طرح کے رابطے کی قانونی حیثیت کی تصدیق کے لیے، براہ کرم ہماری ہیلپ لائن 1991 یا اپنے قریبی ایف آئی اے سرکل سے رابطہ کریں۔
ایف آئی اے تمام رابطوں میں سخت ترین پروٹوکول پرعمل پیرا ،ترجمان
Jun 10, 2024