نارووال (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی پر یقین رکھتا ہے، چین معدنیات کے شعبے میں بھی پاکستان کو تعاون فراہم کرے گا۔ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی رواں سال آپریشنل ہو جائے گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے حوالے سے چین کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے، چین نے زرعی تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی، چین کے تعاون سے سیارہ بھیجنے سے انٹرنیٹ کی سہولیات بہتر ہوں گی۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ چین نے کلائمیٹ چینج کے حوالے سے بھی تعاون کا یقین دلایا ہے۔
چین معدنیات کے شعبہ میں بھی تعاون فراہم کرے گا: احسن اقبال
Jun 10, 2024