مکوآنہ (این این آئی)کسان کارڈ کے لئے 53 ہزار کاشتکاروں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا گیا۔سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کا کہنا ہے کہ کسان کارڈ کیلئے 53 ہزار کاشتکاروں کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی، 30 جون تک سیڈ ڈیلرز کی رجسٹریشن کا عمل بھی مکمل کیا جائے گا۔کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو 300 ارب روپے کے بلا سود قرضے دیئے جائیں گے، 5 لاکھ کاشتکار سکیم سے استفادہ کریں گے۔افتخار علی سہو کے مطابق کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو کھاد اور بیج مقرر کردہ قیمتوں پر دستیاب ہوں گے۔
کسان کارڈ کیلئے 53 ہزار کاشتکاروں کی رجسٹریشن کا عمل
Jun 10, 2024