شیخوپورہ (سلطان حمیدراہی،ڈاکٹر جمیل اختر، سیف الرحمن سیفی) شیخوپورہ سرگودھا روڈ ماچھیکے کے قریب وفاقی حکومت کے مختلف محکموں نے ایرانی تیل کے گوداموں اور سمگلنگ میں ملوث ڈیلروں کیخلاف کاروائی شروع کر دی ہے ایک اطلاع کے مطابق ایف آئی اے اور کسٹم حکام نے متعدد گوداموں کو سیل بھی کیا ہے جہاں مبینہ طور پر ایران سے سمگل شدہ تیل موجود تھا غازی بائی پاس کے قریب سے43ہزار لٹر اسمگل شدایرانی ڈیزل برآمد ہوا۔اس کے علاوہ ان محکموں نے بغیر انوائس کے تیل کی سپلائی کرنے والے آئل ٹینکروں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن شروع کردیاہے واضح رہے کہ شیخوپورہ کے علاقہ ماچھیکے میں متعدد کمپنیوں کے تیل کے ڈپو موجود ہے جہاں سے روزانہ لاکھوں لیٹر پٹرول او رڈیزل سپلائی کیا جاتا ہے بعض آئل ٹینکروں کے ڈرائیور ملی بھگت کرکے ڈبہ اسٹیشنوں میں پٹرول اور ڈیزل میں ملاوٹ کرنے کی اطلاعات ملی ہیں وفاقی وزارت داخلہ اورکسٹم حکام نے دیگر اداروں کی مدد سے شیخوپورہ کے علاقہ ماچھیکے میں ایرانی سمگل شدہ تیل کی متعدد رپورٹس بھی جاری کی تھی۔