شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ پارٹی صدر میاں نواز شریف کا سیاسی جمہوری عمل میں سرگرم ہونا ملک و قوم کیلئے نیک شگون ہے جس سے ملک میں جمہوری عمل کو تقویت حاصل ہو گی اور عوامی فلاح و بہبود میں بڑی مدد ملے گی میاں نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں(ن) لیگ ملکی معاشی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے سرگرم عمل ہے پاکستان ترقی کی راہ پر چل نکلا ہے جلد ملک کو معاشی ایشین ٹائیگر بنا کر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کیا جائے گا‘ (ن) لیگ اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھائے گی جس سے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے میں مدد ملے گی علاقائی تعمیر و ترقی (ن) لیگ کاہمیشہ سے ایجنڈہ رہا ہے جس کی تکمیل پارٹی نے اپنے تمام ادوار اقتدارمیں یقینی بنائی ہے اور آئندہ بھی عوامی خوشحالی کیلئے بھرپور کردار اداکیا جائے گا۔