صدارتی الیکشن : 6 امیدوار اہل، ایرانی شوریٰ نے احمدی نژاد کو اجازت نہ دی

تہران (نوائے وقت رپورٹ) ایران میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کے لیے ایرانی شوریٰ نگہبان نے6 امیدواروں کو اہل قرار دیدیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق صدارتی امیدواروں میں محمد باقر، سعید جلیلی، علی رضا زکانی، مسعود پزشکیان، امیر حسین قاضی زادہ اور مصطفیٰ پور محمدی شامل ہیں۔ شوریٰ نگہبان نے سابق صدر محمود احمدی نژاد کو انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اہل امیدوار اب صدارتی مہم کا آغاز کریں گے۔ ایران میں صدارتی انتخاب 28 جون کو ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن