لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج ( سوموار) سہ پہر تین بجے دوبارہ شروع ہوگا ۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس میں محکمہ آبپاشی سے متعلق سوالات ، توجہ دلائو نوٹسز ایجنڈے کا حصہ ہیں ،سرکاری بزنس بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے جس کے مطابق اجلاس میں پنجاب سول سرونٹس ترمیمی بل2024،پولیس آرڈرترمیمی بل2024،پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل2024،پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ترمیمی بل2024اور پنجاب پرائس کنٹرول آف اسینشل کموڈیٹیز بل 2024منظوری کے لیء ایوان میں پیش کئے جائیں گے۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوبارہ شروع ہو گا
Jun 10, 2024