کراچی(نوائے وقت رپورٹ) سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ محمد زبیر نے کہا کہ فی الحال کسی سیاسی جماعت میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں البتہ سیاست میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان جلد کروں گا، سیاسی لوگ ہیں خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔ محمد زبیر میاں نواز اور مریم نوازشریف کے سابق ترجمان بھی تھے۔ محمد زبیر نے کہا کہ اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ دوستوں کے مشورے کے بعد کرونگا۔ خیال رہے کہ محمد زبیر پچھلے دو سے ڈھائی سال سے مسلم لیگ (ن) کی پارٹی قیادت کے اجلاس میں شریک نہیں ہو رہے تھے۔
نوازشریف، مریم نواز کے سابق ترجمان محمد زبیر نے (ن) لیگ چھوڑ دی
Jun 10, 2024