اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ آئین کے تحفظ کا اصل فورم سڑکیں نہیں پارلیمنٹ ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے ملاقات کی۔ میاں محمد نوازشریف نے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں، چوراہوں پر بے مقصد ہنگاموں سے ہمیشہ آئین اور جمہوریت کو نقصان پہنچا۔ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان سے ملاقات کے موقع پر سینٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی بھی موجود تھے۔
آئین کے تحفظ کا اصل فورم سڑکیں نہیں پارلیمنٹ: نوازشریف
Jun 10, 2024