آغوش ٹرسٹ کے چیئرمین کے بیٹے اور دو بیٹیوں کے قرآن پاک حفظ کرنے کی تقریب

Jun 10, 2024

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )آغوش ٹرسٹ کے چیئرمین عمران خان کے بیٹے کامران خان اور دو بیٹیوں ایمان خان ملائکہ خان کے قران پاک حفظ کرنے  کی پروقار اور بارونق تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق وزیراعظم پاکستان پرویز اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں عمران خان نے بچوں کو قران حفظ کرا کر احسن اقدام کیا ہے جس کا صلہ انہیں زندگی اور اخرت دونوں میں ملے گا اس روح پرور تقریب سے دل کو تسکین ملی سویٹ ہوم کے چیئرمین ذمرد خان نے کہا کہ دنیا عارضی ہے اس عارضی دنیا میں مستقل دنیا کے لیے نیک عمل کرنا خاص لوگوں کا کام ہوتا ہے اور یہ توفیق اللہ کسی کسی کو نصیب کرتا ہے یتیم کی خدمت سے دل کو تسکین ملتی ہے میں نے زندگی یتیم بچوں کے لیے وقف کر دی ہے سابق صوبائی وزیر چوہدری سرفراز افضل نے کہا کہ جس طریقے سے بچوں کو عمران نے قران حفظ کرایا ہے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں اس سے انہوں نے دنیا اور اخرت سنوار لی ہے قران حفظ کرنے سے بچوں کی عملی زندگی میں اسلام کے مطابق بہتر طریقے سے زندگی گزارنے میں مدد ملے گی ذوالفقار ملک سیاسی اور سماجی  شخصیت شیر خان برگیڈیئر(ر)  سلطان ستی نے بھی عمران خان کو مبارکباد دی۔

مزیدخبریں