راولپنڈی(جنرل رپورٹر)انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ کڈنی ٹرانسپلانٹ میں سال قبل بھرتی ہونے والے پیرا میڈیکل سٹاف کو تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ لٹک گیا ، کئی ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ چکی ۔ متاثرین وزیر اعلی مریم نواز شریف سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا نوٹس لیں ۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور بھاری یوٹیلٹی بلز ،خوراک ، بچوں کی تعلیم اور مکان کا کرایہ ،اس قدربڑھ چکے ہیں کہ کرائے پر گھر لینا ایک خواب بن چکا اور گھر کا نظام چلانا بھی مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے ،تنخوائیں نہ ملنے کی وجہ سے قرض لینے پر مجبور ہیں ۔