راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر)راولپنڈی کی مصروف شاہراہ مری روڈ پرمیٹرو بس سٹیشنوں کے باہر رکشوں، بائیکا والوں اور چنگ چی رکشوں کے غیر قانونی اڈے قائم ہو گئے،ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا، گاڑیوں کی قطاریں لگنے سے شہری مشکلات میں پھنس گئے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا، ہر سٹیشن پر ایک وقت میں 5سے7کھڑے ہوتے ہیں اکثر تعداد زیادہ بھی ہو جاتی ہے، کئی جگہوں پر رکشہ نمبر لگا کھڑے ہوتے ہیں جن کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی، روڈ کے ساتھ ساتھ ایک ایک دو دو لائنیں بنا کر کھڑے رہتے ہیں،مریڑ حسن، لیاقت باغ، کمیٹی چوک، وارث خان،چاندنی چوک، بے نظیر ہسپتال،لیاقت روڈ کے ارد گرد ا ہر وقت ٹریفک کا ہجوم رہتا ہے۔ شہریوں نے بتایا کہ جیسے ہی موڑ مڑتے ہیں تو رکشے کھڑے ہونے کی وجہ سے گاڑی یا موٹر سائیکل کھڑا کرنا پڑتا ہے اکثر اوقات بڑی گاڑیاں بھی اسی وجہ سے ٹریفک جام ہونے کا سبب بنتی ہیں، متعلقہ حکام مری روڈ پر اس ساری صورت حال کا نوٹس لے کر کارروائی کریں۔
میٹرو بس سٹیشنوں کے باہر رکشوں، بائیکا والوں ، چنگ چی رکشوں کے غیر قانونی اڈے
Jun 10, 2024