راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)غزہ میں فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور قتل عام ملت اسلامیہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔اسرائیلی مظالم پرعالم اسلام کی مسلسل خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ہمیں فلسطینیوں کو اسرائیلی ظلم و ستم بچانے کیلئے آگے بڑھنا ہو گا۔غزہ کی صورتحال دعاں سے زیادہ عملی جدوجہدکی متقاضی ہے۔مظلوم فلسطینی بوڑھے، بچے اور جوانوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی مدد کیلئے عالم اسلام کی طرف دیکھ رہی ہیں۔ہمیں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے آگے بڑھنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے پاسبان وطن ویلفیئر فانڈیشن کے زیر اہتمام ''فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی ''کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں صدر محفل کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے لیگی رہنما حاجی پرویز خان، وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ، ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے صدر شیخ عبدالوحید،صدر پاسبان وطن فانڈیشن چوہدری خورشید انور ،لیگی خاتون رہنما ثمینہ شعیب،صدر عوامی تحریک غلام علی خان،حکیم محمد احمد سروسہارنپوی،حاجی ہارون،شاہد پادری ،حافظ اقبال رضوی،راجہ احسان ،راجہ بلال جاویدو دیگر نے خطاب کیا۔حاجی پرویز خان نے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی کے بغیر فلسطینی محفوظ نہیں ہوسکتے۔شیخ وحید نے کہاکہ عددی قوت کا مقابلہ کرنے کیلئے نعروں کی نہیں ،جذبہ ایمانی کی ضرورت ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ کشمیرجاوید بٹ نے کہاہے کہ جب تک ہم مسلمان اکٹھے نہیں ہوتے فلسطین آزاد نہیں ہو سکتا۔