سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ہاتھ سے بنی ہوئی اشیاء، ملبوسات کی نمائش

Jun 10, 2024

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ہاتھ سے بنی ہوئی اشیاء، ملبوسات،ہینڈ ورک ، گلاس ورک، قریشیا ورک ، ڈیکوریشن پیسز کی نمائش سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی کے افتخارعلی شاہ کمپلیکس علامہ اقبال کالونی میں منعقدکی گئی ۔ نمائش کا افتتاح سیاسی و سماجی شخصیت ملک عبد الصبور نے کیا۔ علاقے کی خواتین کی بہت بڑی تعداد نے  نمائش میں حصہ لیا اور خریداری کی۔ سٹوڈنٹس ویلفیئرسوسائٹی کے صدر عبدالوحید جان ، محمد فہیم ، ساجد خان ، جنرل سیکریٹری محمد وقاص جاوید، وقاص شوکت، محمد بلال ، اویس وحید ، قیصر ندیم، محمد مسعود خان، نازیہ رئوف ، حارث قمر ،نصرت ہاشمی ، نصرت وحید ، نورین کوثر، خطیمہ ضیا، ماریہ کوثر ، امتیاز صدیق اور سوسائٹی کے دیگر اراکین نے نمائش میں خصوصی طور پر شرکت کی ۔ خواتین نے نمائش کو سراہااور کہا کہ سٹوڈنٹس ویلفیئرسوسائٹی کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے کہ عید کے قریب انہوں نے اتنی شاندار نمائش کااہتمام کیا، انتظامیہ کاکہناتھا کہ اس نمائش کے دومقاصدتھے پہلا یہ کہ اہل علاقہ کو مارکیٹ کی نسبت کم قیمت پراچھے ڈریسز مہیا کرناتھا اوردوسرا سوسائٹی کے زیراہتمام جو خواتین اوربچیاں سلائی کڑھائی کاکام سیکھ رہی ہیں انکی حوصلہ افزائی بھی ہوجاتی ہے ۔

مزیدخبریں