اسلام آباد کے شہریوں کیلئے آئی ا لیون سلاٹر ہاؤ س جلد تعمیر کیا جا ئے،جمعیت القریش

Jun 10, 2024

اسلام آباد(صلاح الدین خان )جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر خورشید احمد قریشی ، و عہدیداران نے ’’ نوائے وقت فورم‘‘  میں کہا ہے کہ وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کے لیئے 55 سال گزرنے کے باوجود بھی سلاٹر ہائوس نہ بن سکا  اور نہ ہی جگہ مختص  ہونے کے باوجود سیکٹرز کی مارکیٹوں میں میٹ پلاٹس دیئے جاسکے ، بار بار ہائی کورٹ کے احکامات نظر انداز کیئے جاتے رہے ، ناقص منصوبہ بندی کے ذمہ دارافسران کے خلاف کوئی کا رروائی نہ ہوسکی ،سی ڈی اے حکام کی جانب سے اب پھر کہا جارہا ہے کہ شہر سے 50 کلو میٹرز دور ناکام سلاٹر ہائوس سہالہ چلے جائو ، میاں نوزشریف نے کہا تھا کہ H-9میٹرو بس ڈپو بعد میں پہلے اسلام آباد سلاٹر ہائو س تیار ہوگا ، اب پھر ان کی پارٹی مسلم لیگ ن کی حکومت ہے اور ان کے بھائی میاں شہباز شریف ملک کے وزیر اعظم ہیں مگر 25 لاکھ سے زائد اسلام آبادکی آبادی کے لیئے الگ سلاٹر ہاوس کی تعمیر کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا ،متعدد بار اسکی جگہ تبدیل کی جاتی رہی اب آئی الیون فور میں بننے والے سلاٹر ہاوس کی فیزیبلٹی رپورٹ اور پی سی ون کے باوجود ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے ۔جمعیت القریش کے مرکزی صدر خورشید احمد قریشی ، و ودیگر عہدیداران سنیئر نائب صدر جاوید قریشی ،سیکریٹریاطلاعات اقبال قریشی ،ممبران ایگزیکٹیو باڈی عزیز قریشی،زاہد مسعود الحسن ،محمود قریشی نے نوائے وقت فورم میں کہا کہ آئی الیون فور میں سلاٹر ہاوس کی تعمیر کے حوالے سے پٹیشن نمبر 1517/2023اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے جہاں سی ڈ ی ا ے حکام نے معاملے پر پیش رفت کے بجائے سہالہ سلاٹر ہاؤس استعمال کرنے کاموقف اختیار کر رکھا ہے ۔جمعیت القریش عہدیداران کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے کیجانب سے پہلے ٓئی نائن ون ، پھر ایچ الیون میں سلاٹر ہاوس کی تعمیر کے وعدے کیئے جاتے رہے اب آئی الیون فور میں ضروری کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے باوجود حیلے بہانے سے کام لیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں