الخدمت فاؤنڈیشن فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی،راجہ عمیر

گوجرخان (نامہ نگار)الخدمت فاؤنڈیشن فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی کروڑوں روپے غزہ متاثرین، سیلاب متاثرین اور ضرورت مند مریضوں کے علاج، صاف پانی کی فراہمی، ایمبولینس سروس، وہیل چیئرز کی مفت تقسیم اور مستحق طلباء کی تعلیمی معاونت کی مد میں خرچ کئے گئے ان خیالات کا اظہار الخدمت فاؤنڈیشن گوجرخان کے صدر راجہ محمد عمیر نے جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن گوجرخان کے جنرل سیکرٹری امتنان الرشید قاضی، الخدمت اجتماعی قربانی پراجیکٹ کے انچارج تنویر احمد قاضی، چرم قربانی مہم کے انچارج حافظ محبوب احمد اور جماعت اسلامی گوجرخان شہر کے قیم خواجہ کبیراحمد بھی موجود تھے شرکاء مجلس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ محمد عمیر نے کہا کہ عوام الناس اپنی قربانی کی کھالیں الخدمت فاؤنڈیشن کو دیںہم پوری ایمانداری سے فلاحی سرگرمیوں کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیںجماعت اسلامی اس ضمن میں جو ذمہ داری لگاتی ہے ہر کارکن اسے پوری لگن سے سرانجام دینے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتا ہے اس موقع پر ہر سطح کے ذمہ داران نے اپنی اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیںفلاحی سرگرمیوں کا دائرہ مزید وسیع کرنے کے لیے تمام تر امکانات کا جائزہ بھی لیا گیاالخدمت فاؤنڈیشن گوجرخان کی ٹیم نے عوام الناس سے اپیل کی کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کرنے میں شامل ہوں اور قربانی کی کھالیں الخدمت فاؤنڈیشن کو دیں۔

ای پیپر دی نیشن