خواتین کے با اختیار ہونے کا مطلب مردوں کی برتری تسلیم نہ کرنا نہیں،سعدیہ خان

Jun 10, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)ورلڈ پیس جرگہ سیمیناراسلام آباد میں ورلڈ پیس جرگہ پروگرام کے زیراہتمام امن اور کاروبار کے فروغ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ، میزبانی چیئرمین ورلڈ پیس جرگہ رعایت اللہ خان اور کنٹری ہیڈ سعدیہ خان نے کی، ِ سعدیہ خان نے کہا کہ خواتین کے با اختیار ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ مردوں کی برتری کو تسلیم نہ کیا جائے بلکہ یہ ضروری ہے کہ خواتین جتنی بڑی تعداد میں معاشرے کا حصہ ہیں معاملات معاشرت اور فروغ معیشت میں ان کے کردار کی شمولیت کو سمجھا جائے ِسابق وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا کہ تاثر ہے کہ جرگہ صرف پختونوں کا مسئلہ ہے صدیوں سے لوگ اپنے مسائل مختلف طریقے سے حل کرتے ہیں ۔ورلڈ پیس جرگہ کے بانی خان بابا نے کہا کہ جب تک امن نہیں ہو گا ملک ترقی نہیں کرے گا ۔مہمان خصوصی ر کرنل طلعت شبیر نے کہا کہ اس وقت سب کو مل کر ملک کی معاشی حالت بہتر کرنے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے کہ کس طرح کاروبار کے مواقع فراہم کر کے ملک کی اقتصادی بہتری کی طرف بڑھا جائے ۔مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ جن میں میر افضل خان ، خاندان خان ،عرفان محمد ،محمد اسماعیل رضا ،رخشندہ تسنیم ، شیر ولی خان ، گل منیر ،عزیزاللہ ، محمد امتیاز شیخ ، شہریار احمد خان شامل ہیں۔

مزیدخبریں