بوچھال کلاں منی موٹروے سے مکھیال جانے والی روڈ پر تجاوزات نے سڑک کو گلی میں تبدیل کر دیا 

بوچھال کلاںـ(نامہ نگار) بوچھال کلاں مکھیال بولہ شریف کے افراد نے سراپا احتجاج بنتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چکوال اور اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ منی موٹروے سے مکھیال جانے والی روڈ ہائی وئے کی مالکیت ہے جس کی چوڑائی33فٹ ہے جس پر نور پور سے براستہ بولہ گفانوالہ سردھی کبھی بس چلا کرتی تھی بس کے بند ہو جانے کے بعد آس پاس کی زمینوں کے مالکان نے تجاوزات کر کے اس سڑک کو چھوٹا کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر کچھ عرصہ بعد  اس سڑک پر تعمیرات ہو گئیں تو ان سے قبضہ چھڑوانا مشکل ہو جائے گا انہوں نے ڈپٹی کمشنر چکوال اور کلر کہار انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ بالا سڑک کی نشاندھی کر کے سڑک پر قبضہ ختم کرایا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن