اسلام آباد(خبرنگار)قومی کمیشن برائے وقار نسواںکی چیئرپرسن نیلوفر بختیار نے آرٹ آف پیرنٹنگ اقدام پر اسٹیئرنگ کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں شراکتی تنظیموں آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک، قائداعظم یونیورسٹی سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائیکالوجی، آغا خان یونیورسٹی اور دختران پاکستان نے شرکت کی پالیسی فریم ورک پر تبادلہ خیال اور اس کو آگے بڑھانے کے لیے وزارت اطلاعات، وزارت انسانی حقوق، وزارت صحت اور پاکستان ٹیلی ویژن کے اہم نمائندے بھی میٹنگ کا حصہ بنے میٹنگ میں ٹرینر ٹریننگ کے لیے گائیڈ بکس آغوش اور پرورش پر جامع بات چیت کی گئی، یہ گائیڈ بکس پیدائش سے لے کر 19 سال تک کی عمر تک بچوں کی نشوونما اور دیکھ بھال کے ضروری پہلوں کا احاطہ کریں گی، جس میں ضروری توجہ، پرورش کے لیے ضروری خصائص، اور مختلف ترقیاتی مراحل کے لیے مناسب علاج کی تفصیل دی جائے گی، چیئرپرسن نیلوفر بختیار نے کہا کہ معذور بچوں، ٹرانس جینڈر بچوں کی نشوونما اور جنسی استحصال کے بعد آبادکاری پر توجہ مرکوز کرنے والے خصوصی ابواب ان گائیڈ بک کا حصہ لازمی بنائے جائیں۔
نیلوفر بختیار کی زیر صدارت آرٹ آف پیرنٹنگ اقدام پر اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس
Jun 10, 2024