فتح جنگ (نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی یو اے ای کے رہنما معروف شخصیت حاجی شاہد آف تاجہ بارہ نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر شپ کے پہلے تین ہفتوں میں ہی بھر پور کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹک میں تعلیمی انقلاب کی راہیں کھول دی ہیں دس سال سے بند پیر مہر علی شاہ زرعی یونیورسٹی اٹک کیمپس کو فعال کرنے،فتح جنگ میں پنجاب یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام جنڈ میں انجینئر نگ یونیورسٹی کے سب کیمپس کے علاوہ پنڈی گھیب میں ڈائلسز سنٹر،کھوڑ احمدال ڈھرنال میں ا یمرجنسی سنٹر کے قائم کرکے اٹک کے عوام کے دل جیت لئے ہیں.