فتح جنگ (نامہ نگار)دولت آپ کو وراثت میں مل سکتی ہے لیکن پہچان اپنے کردار،عمل کوشش اور محنت سے ہی ممکن ہے،آپ رزق حلا ل کے لئے جو بھی کوشش کی جائے وہ عبادت کے زمرے میں آتی ہے جتنی زندگی ہے آپ انسانیت کے لئے کام کریں۔ انسانیت آپ کے اپنے گھر اور اپنے معاشرے سے ہی شروع ہوتی ہے آپ نے ہمیشہ ایک کا میاب انسان بننے پر توجہ دینی ہے دولت پر نہیں کیونکہ جب آپ ایک کامیاب انسان بنتے ہیں تو دولت آپ کے پیچھے پیچھے دوڑتی ۔ ان خیالات کا اظہارڈائریکٹر سپیئرئیر کالج فتح جنگ پروفیسرڈاکٹر ملک مطیع اللہ نے دو سالہ تعلیم مکمل کر کے کالج سے فارغ التحصیل اور دوران تعلیم امتحان اور مختلف دیگر ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے طلبا طالبات کے اعزاز میں منعقد ویکم اینڈ ویلفیئر پارٹی میں خطاب کے دوران کیا رنگا رنگ اور شاندار تقریب میں طلبائاور طالبات کو اعزازی سرٹیفکیٹ اورشیلڈ سے نوازہ کیا.