حضرو (نمائندہ نوائے وقت) ڈی سی اٹک عاطف رضا کی خصوصی ہدایت پر اے سی حضرو کامران اشرف نے خانزادہ کالونی میں عارضی منڈی لگا نے کے احکامات کے بعد حضرو انتظامیہ نے فری منڈی لگا دی-اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اے سی حضرو کامران اشرف نے کہا کہ 12 ذوالحج تک سیل پوائنٹسں قائم رہیں گے-تمام عارضی مویشی منڈی شہری حدود سے باہر قائم کی گئی ہے سیل پوائنٹس کے داخلی خارجی راستوں پر جانوروں کیلئے چیچڑ سپرے پوائنٹ قائم کردیئے گئے--محکمہ صحت،میونسپل کیمٹی سمیت متعلقہ اداروں مویشی منڈیوں میں کیمپس لگادیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے فری پوائنٹ پر جانوروں کی فری ہے اس حوالے سے کوئی شکایات ملی تو انتظامیہ عمل درامد کرے گی انہوں نے کہا کہ عوام زیادہ سے زیادہ حکومت کی طرف سے قائم منڈیوں سے جانور خریدیں تاکہ انہیں کوئی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
خانزادہ کالونی میں عارضی مویشی منڈی لگا دی گئی
Jun 10, 2024