اسلام آباد(خبرنگار)مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے زیر اہتمام عظمت شہدا ء و حمایت فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام غیور اور باہمت ہیں اپنا اور اپنے حقوق کا دفاع کرنا جانتے ہیں، گلگت بلتستان کی زمینوں پر قبضہ ہو رہا ہے، ہم مرجائیں گے لیکن اپنی زمینوں پر قبضہ ہونے نہیں دیں گے،جو پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں ہم انہیں توڑ دیں گے، گلگت بلتستان کے تمام فرقے ایک جان کے مانند ہے، دیامر بھاشا ڈیم متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں ان کے ساتھ کوئی بھی زیادتی برداشت نہیں کریں گے، فلسطین کے عوام ہمارے سر کا تاج ہے، فلسطینیوں کی صبر و استقامت ہمارے لئے نمونہ عمل ہے، غزہ کے مظلوم صبر کا پیکر ہے لاشیں زمین پر پڑی ہوئی ہیں لیکن اف تک ان کے زبان پر نہیں ہے، ساری دہشت گرد تنظیمیں امریکہ کی بنائی ہوئی ہیں، اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان میثم کاظم نے کہا کہ میں ان تمام پرعزم افراد کو سلام پیش کرتا ہوں جو اصولی موقف پر ڈٹے رہے، کانفرنس سے جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ گلگت بلتستان کا پانی پورے ملک کو سیراب کرتا ہے لیکن خود گلگت بلتستان والے پیاسے ہیں، آخر میں گلگت بلتستان کے صوبائی صدر آغا علی رضوی نے تمام مہمانوں اور شرکا کانفرنس کا دلی شکریہ ادا کیا، کانفرنس سے آغا احمد نوری، آغا نیئر عباس مصطفوی ،ولایت حسین ایڈووکیٹ، علامہ مشتاق حکیمی، ملک اقرار علوی، سید اسد نقوی، شیخ علی محمد کریمی.آغا اعجاز بہشتی، کاچو ولایت علی خان ، اور ارشاد حسین بنگش، معظم علی مرزا سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا اور شہدا اسلام کو خراج عقیدت و سلام پیش کیا۔
فلسطینیوں کی صبر و استقامت ہمارے لئے نمونہ عمل ہے، ناصر عباس جعفری
Jun 10, 2024