نوجوانوں کو تمباکو کے مضر اثرات سے بچانے کیلئے وزیر اعظم کے عزم کا خیرمقدم ‘ مریم گل طاہر 

Jun 10, 2024

اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ ) تمباکو اور صحت کے کارکنوں کا تمباکو کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کے جاری کردہ بیان کا خیرمقدم،سی آر ڈی کی ڈائریکٹر مریم گل طاہر کہتی ہیں ہم وزیراعظم کو تمباکو کی صنعت کے خلاف جرات مندانہ موقف کی حمایت کرتے ہیں، یہ ہمارے شہریوں بالخصوص ہمارے نوجوانوں کی صحت اور تندرستی کے تحفظ کی جانب ایک اہم قدم ہے، مریم گل طاہر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے بیان میں تمباکو کی صنعت پر سخت ضابطوں کی ضرورت کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی گئی ہے ۔ہم اپنے نوجوانوں کو تمباکو کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے وزیر اعظم کے عزم کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔ کمپین فار ٹوبیکو فری کڈز کے کنٹری ڈائریکٹر ملک عمران احمدنے کہا کہ تمباکو کی مصنوعات پر زیادہ ٹیکس حکومت کی آمدنی میں اضافہ کا باعث بن سکتا ہے۔ پاکستان میں اس وقت نوجوانوں کا سب سے زیادہ تناسب ہے، ڈبلیو ایچ او کے مطابق پاکستان میں ہر سال 160,000 اموات کا ذمہ دار تمباکو کا استعمال ہے ۔

مزیدخبریں