بغیر ویکسی نیشن اور ضروری طبی ٹیسٹس پر 147  فوڈ پوائنٹس، 40 دودھ کی دکانیں سیل

Jun 10, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ڈائریکٹر ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس عامر مسعود خان کی ہدایات پر کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ نے فوڈ پوائنٹس اور فوڈ ہینڈلرز کے لیے ویکسی نیشن، ہیپاٹائٹس بی، ہیپاٹائٹس سی، ٹائی فائیڈاور اس کے علاوہ اسٹول ٹیسٹ، ٹیوبر کلاسس کے ٹیسٹ مکمل نہ کرنے پر گزشتہ ماہ  147 دکانیں، 40 دودھ کی دکانیں سیل کیں اور 500 لیٹر ملاوٹی دودھ موقع پر ہی ضائع کیا گیا، چکلالہ کینٹ بورڈ فوڈ انسپکشن سیل انچارج محمد محسن نے  بتایا کہ ضروری ویکسی نیشن،طبی ٹیسٹ مکمل نہ کرنے اور حفظان صحت کی شرائط برقرار نہ رکھنے پرکارروائیاں کیں، چیف ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ عمر معصوم اور ایڈیشنل سی ای او میڈم آمنہ کی ہدایات کے مطابق چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں کوئی بھی فوڈ آئوٹ لیٹ یا فوڈ ہینڈلر بغیر ویکسی نیشن اور ضروری طبی ٹیسٹس کے کام نہیں کر سکے گا۔

مزیدخبریں