راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر کسان کارڈ کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔گزشتہ چار دنوں کے دوران اب تک 75 ہزار کاشتکار کسان کارڈ کے حصول کیلئے رجسٹریشن کر ا چکے ہیں۔وزیراعلی پنجاب کسان کارڈ کی رجسٹریشن کے لیے پورٹل 24 گھنٹے فعال ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کسان کارڈ کی رجسٹریشن سے متعلق جائزہ اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ کے ذریعے معیاری بیج کی خریداری کیلئے اب تک750سیڈ ڈیلرز جبکہ معیاری کھادوں کی خریداری کیلئے800 فرٹیلائزر ڈیلرز کی رجسٹرڈ کئے جا چکے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ30 جون تک 10 ہزار فرٹیلائزر اور سیڈ ڈیلرزکی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
کسان کارڈ کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے،سیکرٹری زراعت پنجاب
Jun 10, 2024