حاجی غلام مرتضی نے  ایک کنال اراضی پر مشتمل عمارت کڈنی سنٹر کیلئے عطیہ کر دی

کلرسیداں(نامہ نگار)کلرسیداں اور برطانیہ میں مقیم شہری حاجی غلام مرتضی کا جذبہ ایثار،کلرسیداں بائی پاس پر غلام ربانی قریشی ویلفیئر فاؤنڈیشن کہوٹہ کو ایک کنال اراضی پر مشتمل عمارت کڈنی سنٹر کے لیئے عطیہ کر دی ہے اور مالکانہ حقوق فاؤنڈیشن کے سپرد کر دیئے جس پر عنقریب غلام ربانی قریشی فری کڈنی سینٹر قائم کیا جائے گا۔کلرسیداں اور گردونواح کے لوگوں نے اس پیشرفت کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے حاجی غلام مرتضی اور آصف ربانی قریشی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن