مری مسائل کی آماجگاہ بن گیا،مال روڈ مری مختلف مافیاز کی زد میں

 مری(بیورو رپورٹ)وطن عزیز کااہم اورمعر وف ترین سیاحتی مقام ملکہ کوہسارمری مسائل کی آماجگاہ بن گیا،مال روڈ مری مختلف مافیاز کی زد میں،پیشہ ورگداگروں سمیت بعض بھکاری نئے انداز میں بھیک مانگ رہے ہیں،گذشتہ سال سے ایک نیاکیمرہ مافیا بھی زور پکڑ رہا ہے درجنوں کے حساب سے کمر عمرفوٹوگرافربغیراجازت سیاح فیملیو ں اوردیگر کی تصویریں بناتے نظر آتے ہیں جبکہ شام ہوتے ہی مختلف قسم کے سٹال بھی جگہ جگہ لگ جاتے ہیں،افغانی بچے اوربچیاں بھی مختلف چھوٹی چھوٹی اشیا فروخت کرنے کی آڑ میں بھیک مانگ رہے ہیں جس کے باعث سیر وتفریح کیلئے پیدل چلنے والو ں کو شدید پریشانی سے دوچار ہونا پڑتاہے لیکن ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں انتظامیہ اور متعلقہ ادارے مکمل طورپر غیر فعال ہوچکے ہیں انہو ں نے وزیراعلی پنجاب،کمشنر راولپنڈی ڈویثر ن،ڈپٹی کمشنر مری اوردیگر اعلی حکام سے فوری سخت ایکشن لینے اوراصلاح احوال کامطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن