اسلام آباد ( نوائے وقت رپو رٹ )میاں نواز شریف،میاں شہباز شریف اور مریم نواز عوامی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں بہت جلد حکومت تمام بحرانو ں پر قابو پا لے گی پاکستان میں پھر ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہوگا غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے گا مسلم لیگ ن عوامی خدمت کا میشن بلا تفریق جاری و ساری رکھے گی ہر پاکستان کی آواز ہے ملک کو بحرانوں سے نکالے گی موجودہ حکو مت نے عوام کا میعار بلند کرنے کیلئے تمام اقدامات کیے مہنگائی کا خاتمہ یقینی بنایا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما نائب صدر مرزا محمد حفیظ نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ الیکشنوں میں رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کا مغل چوک میں ایک شاندار جلسہ منعقد کیا جس میں ہزاروں مقامی لوگوں نے شرکت کی نائب صدر مرزا محمد حفیظ نے عوام کے تمام مسائل سامنے رکھے جس پر رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کہا تھا کہ میں کامیاب ہوکر آپ کے تمام مسائل حل کر ونگا آج رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے یوسی 105 کی عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا علاقے میں ترقیاتی کام گلیوں سڑکوں کی پختگی کا کام تیزی سے جا ری ہے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے عوام سے کیا ہو دعدہ پورا کر دیا نائب صدر مرزا محمد حفیظ نے مزید کہا کہ ہم شکریہ ادا کرتے ہیں۔
شہباز شریف،مریم نواز عوامی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں ،مرزا حفیظ
Jun 10, 2024