حضرو ( نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پاکستا ن سے بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف جنگ ہر صورت جیتیں گے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کرکے عوام اور ملک کو امن وسکون دینگے تعلیم صحت زراعت مواصلات اور آبپاشی کے منصوبوں کو شروع اور اسے فروغ دینگے اسلام اور قوم پرستی کے نام قوم کو مزید اندھیرے اور دھوکے میں نہیں رکھ سکتی اکیسو یں صدی ہے اور قوم بیدار اور باشعور ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شیخ اجمل محمود ڈاکٹر محمد اشرف بٹ ڈاکٹر راشد مشتاق حاجی احسان خان طلال بٹ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف نے مری اجلاس میں مسلم لیگ ن کو فعال کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں کارکنوں کے مسائل سنیں گے نواز شریف کا وڑن ہی قوم کی ترجمانی کرنے کے ساتھ ترقی و خوشحالی کا باعث بنی گی ہمارے علاوہ کسی کے پاس کوئی منشور نہیں محض زبانی جمع خرچ سے قوم کو بہلا یا نہیں جاسکتاہماری خوش نصیبی ہے کہ علاقائی ترقی اور عوامی خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کا سہرا قدرت نے شریف خاندان کے سر رکھا ہے ملک بھر کے موٹر ویز میٹرو ٹرین اور میٹرو بس منصوبے نوازشریف کی نشانیاں ہیں جو تختیوں کی محتاج نہیں ، عوام کے ساتھ رشتہ مضبوط ہے ، دراڑیں ڈالنے والوں کو اپنی کوششوں میں ناکامی ہوگی ۔
بیروزگاری،مہنگائی کیخلاف جنگ ہر صورت جیتیں گے،شیخ آفتاب
Jun 10, 2024