مری(نمائندہ خصو صی)صحت، تعلیم جیسی بنیادی سہولتیں فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے وزیر اعلی پنجاب ان دونوں شعبوں میں بہتری کے لیے تمام ممکن اقدامات کر رہی ہیں پڑھا لکھا اور صحت مند پنجاب ہمارا مشن ہے دیہی علاقے میں یہ سہولتیں جب تک نہیں پہنچے گی ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی اسما ناز عباسی نے مری کے دورافتادہ علاقے لوئر دیول مچھیال ایلیمنٹری گر لز سکول اور ار ایچ سی(RHC)پھگواڑی کے دورے کے موقع پر کیا انہوں نے کہاں کہ تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی اور دیگر مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک جامعہ پلان تشکیل دیا جارہا ہے بہترین انفراسٹکچر اور کوالیفائیڈ اساتذہ کی تعیناتی کر کے تعلیمی میدان میں انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے RHC پھگواڑی کے دورہ کے موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بہت شاندار عمارت ہونے کے باوجود سٹاف کی کمی اور ضروری ادویات کی عدم دستیابی کا معاملہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزیر صحت کے سامنے رکھا جائے گا ۔ اس موقع پرانکے ہمراہ راجہ عبداللہ اشفاق سرور،صدر لائرز فورم اسدا اقبال عبا سی ایڈووکیٹ،کواڈینٹر این اے 51 برہان مظہر، باقر عباسی،نمبر دار ظفر عباسی بھی موجود تھے۔
صحت، تعلیم جیسی بنیادی سہولتیں فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، اسما ناز عباسی
Jun 10, 2024