بھارہ کہو (نامہ نگار ) بھیرہ پل محلہ چوہدریاں میں عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ایک طرف گرمی کی شدت دوسری جانب پانی ناپید ہو چکا بااثر مافیا نے ہماری واٹر لائن سے غیر قانونی کنکشن کرکے خود فیض یاب ہو رہے ہیں اور ہمیں پانی جیسی بنیادی ضرورت زندگی سے محروم کر رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار نئی آبادی محلہ چوہدریاں کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری ذوالفقار نے روزنامہ نوائے وقت سے بات کرتے ہوئے کیااس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدری جمیل ،چوہدری اسد ،کامران ،شمریز ،چوہدری رفاقت و دوسرے اہل محلہ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہمارے محلہ میں زیادہ تعداد غریب لوگوں کی رہائش پذیر ہے نہ تو ٹینکر والوں سے پانی خرید نے کی سکت رکھتے اور نہ ہی بور کروانے کی پوزیشن میں ہیں ۔ا انہوں نے اہلیان محلہ کی طرف سے ایک بار پھر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ،چیئر مین سی ڈی اے ،چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ غریب عوام کی پانی کی بنیادی ضرورت کو ہنگامی بنیادوں پر پورا کرنے کے لئے اقدامات کیئے جائیں تا کہ عوام مہنگائی ،بے روزگاری اور دوسرے گھمبیر مسائل کے ساتھ ساتھ اس بنیادی مسئلہ سے نکل سکے۔