کلرسیداں(نامہ نگار)اپنی بیوی کی عیادت کیلئے کلر سیداں ہسپتال آنے والا 76سالہ شخص راستے میں ہی لاپتہ ہو گیا۔عامر محمود کیانی سکنہ بشندوٹ نے مقدمہ درج کروایا کہ میری والدہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں زیر علاج ہیں۔میرے والد محمد سعید اپنی بیوی کی عیادت کی غرض سے اپنے موٹر سائیکل پر کلر سیداں گئے اور کلر بائی پاس پر واقع پٹرول پمپ کے سی سی ٹی وی کیمرے سے دیکھے گئے مگر وہ والدہ کے پاس نہیں پہنچے،اپنے طور پر انہیں تلاش کیا مگر کچھ پتہ نہ چل سکا۔