سنگجانی عید قربان منڈ ی مویشیاں کی نیلامی : ٹھیکیدار میر حسرت بلال ٹھیکیدرا ضابطہ خان کے نام ہوگئی 

  ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)عیدالاضحی کی آمد کے موقع پر،قربانی کے جانوروںکی خریداری کیلئے آ سانیاںپیداکرنے کی خاطرعارضی منڈی مویشیا ںقائم کرنے کاسلسلہ جاری ہے،سی ڈی اے انتظا میہ اسلام آبادنے I-15کی نیلامی کے بعد ٹیکسلا کے قریب موضع سنگجانی ضلع اسلام آبادکے مقام پر بھی عیدالاضحی کے موقع پرمنڈی مویشیاںکاٹھیکہ تین کروڑ،ایک لاکھ روپے میںٹیکسلاکے ٹھیکیداری گر و پ میرحسرت بلال اورضلع اٹک کے ٹھیکیداری گرو پ کے سربراہ ضابطہ خان آف شادی خان حضرو کے مشترکہ گروپ کوکامیاب بولی دھندہ قراردے کر نیلام کردیاہے،ورک آرڈرملنے کے بعدٹھیکیدار میرحسرت بلال اورحاجی ضابطہ خان نے فوری طو رپرتجربہ کاراورمتحرک عملہ تعینات کرکے موقع پر خریداروںکیلئے تمام ترسہولیات کوممکن بناکررکھ دیا ،ملک بھرکے مختلف اضلاع اورشہروںسے تعلق رکھنے والے کیٹل فارمزکے تیارکیئے گئے اعلی نسل کے مویشی ،دنبے اوربکرے سیل کرنے والے گروپو ںکومنڈی مویشیاںکے اندراہم شاہراہوںپر،ا پنااپناکیمپ لگانے کیلئے پلاٹ الاٹ کردیئے گئے ہیں،مویشیوںکیلئے پانی اورچارہ کی سہولت کیلئے بھی تمام ترانتظامات مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ بڑی مرکری روشنیوںوالی جابجاء لائٹس بھی نصب کردی گئی ہیں،اورگرمی کے موسم کی شدت سے بچانے کیلئے باہرسے آنیوالے خریداروںکوماحول کی آ سا ئش بھی بڑے بڑے ہیوی جنریٹرلگاکرپنکھوںکی سہو لت فراہم کردی گئی ہے،ٹھیکیدارمیرحسرت بلال اور حاجی ضابطہ خان نے ایک بڑے نیٹ ورک پرمشتمل کمپلینٹ سیل بھی قائم کردیاہے،جہا ں ٹھیکیداری گروپ کے ذمہ دارافرادکے ساتھ ساتھ تھانہ سنگجانی پولیس کامتحرک عملہ بھی منڈی مویشیا ںآنے والے لوگوںکی شکایات کاازالہ کرنے اور ان کے جان ومال کاتحفظ کرنے کیلئے ہروقت موجودرہے گا۔

ای پیپر دی نیشن