مری(بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر مری آغاظہیر شیرازی نے ضلع میں کورنگ نالوں پر نہانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی،ضلع بھر کے نواحی علاقوں میں نالوں میں گرمیوں میں نہانے والے اکثر حادثات کا شکار ہوکر موت کے منہ میں چلے جاتے تھے،سترہ میل اور انگوری کے قریب نالوں میں کئی ناخوشگوار واقعات پیش آچکے ہیں،گزشتہ ہفتے قائداعظم یورنیورسٹی کا 24 سالہ طالبعلم بھی نہاتے ہوے زندگی گنوا بیٹھاتھا ڈی سی مری کی طرف سے مذکورہ حادثات اورانسانی زندگیوں کوبچانے کیلئے ضلع مری میں دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔