جبر (نامہ نگار)احسان ریلیف ٹرسٹ کے زیر اہتمام تعارفی تقریب ڈربی یوکے میں منعقد ہوئی جس میں ٹرسٹ ممبران سمیت جبر سموٹ و گردونواح سے کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی کمیونٹی کے روح رواں خان ناصر خان کی سربراہی میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں احساس ریلیف کی گزشتہ خدمات کا جائزہ لیا گیا جس میں یتیم بچوں کی کفالت ۔معزور افراد دیگر مستحقین سمیت عمر رسیدہ حقدار کے لیے پنشن سکیم کمیونٹی لائبریری ایمبولینس سروس کا قیام اور کہیں دیگر پروجیکٹس شامل ہیں ۔تمام شرکا نے احسان ریلیف کی کاوشوں کا سراہا اس دوران چیئرمین احسان ریلیف ڈاکٹر محمد نذیر اور سی ای او امجد حسین نے پچھلے آٹھ سال کی کارکردگی پر مبنی رپورٹ پیش کی۔ جس پر تمام حاضرین نے اطمینان کا اظہار کیا سموٹ گروپ کی نمائندگی کرتے ہوئے راجہ محمد شعبان اور امام ذوالفقار وارثی نے گفتگو کی انہوں نے کہا احسان ریلیف بلاشبہ علاقے کی محرومیوں کو نکالنے کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے تقریب میں موجود غلامان مصطفی ٹرسٹ برمنگھم کے چیئرمین چوہدری محمد اشتیاق نے بھی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ملک وقار،ملک کبیر ملک عامر صدیق، چوہدری محمد فیاض ،ماسٹر محمد شریف،امجد حسین ،محمد ظہیر مغل سمیت دیگر افراد نے شرکت کی آخر میں احسان ریلیف ٹرسٹ کی مزید کامیابیوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔