کلرسیداں(نامہ نگار)گھریلو ناچاکی پر بیوی نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا برسوں قبل عمران شاہ نے پسند کی شادی کی تھی اس کے چار بچے بھی تھے کہ کسی بات پر میاں بیوی میں تنازعہ پیدا ہو گیا اور خاتون نے گندم کی گولیاں کھا لیں اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں سے راولپنڈی منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی پولیس نے نعش ورثا کے حوالے کردی جسے گاؤں ٹکال میں سپردخاک کر دیا گیا۔